ن لیگ کےحریف ملک دشمنوں کے آلہ کا رہیں ،ارمغان سبحانی

July 18, 2017

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ممبر قومی اسمبلی ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقی اور معاشی استحکام دینے کے لئے بجلی کی پیداوار کے منصوبے، سی پیک ، میٹرو بس اور دیگر شروع ہونے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا یہی بات حریفوں کو پسند نہیں ۔مسلم لیگ ن کےحریف ملک دشمنوں کے آلہ کا بن کر ملکی ترقی میں حائل ہو رہےہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےموضع کہگ میں سوئی گیس فراہمی ترقیاتی منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ، ایم ایل اے محمد اسحاق ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ سے لاہور سپر ایکسپریس وےکی تعمیر سے مواصلات میں آسانی اور وقت کی بچت ہو گی۔ سی پیک ترقیاتی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان کے ہزاروں افراد کو روزگار اور ریونیو کی شکل میں اربوں روپے ملک کو آمدن ہو گی ۔