زیرتعمیر پل گرنے سے مزدور کی ہلاکت افسوسناک ہے: شہریار تالپور

July 19, 2017

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) سابق ضلعی صدر پی پی میر شہریار خان تالپور نےکہاہےکہ چوٹی زیریں سے چند کلومیٹر دور بستی بغلانی ،تالپور مائنز پرزیرتعمیر پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کا استعمال کیاگیا افتتاح سے قبل ہی پل گرنے سے ایک مزدور توقیر جاں بحق اور تین مزدور زخمی ہوگئے واقعے پر مزدور کے قتل کا مقدمہ درج کیاجائے اور حکومت مزدور کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کرے۔