خلیجِ بنگال میں پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان

May 20, 2024

—فائل فوٹو

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی خلیجِ بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، جس کے باعث خلیجِ بنگال میں پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ ان دنوں سطح سمندر کا درجۂ حرارت معمول سے زائد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ معمول سے زائد درجۂ حرارت ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 دن میں یہ ہوا کا کم دباؤ طاقت ور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کر کے سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہو گی۔