سیالکوٹ، 2افراد کی فائرنگ سے پھل فروش زخمی

July 19, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) 2افراد کی اندھا دھندفائرنگ سے پھل فروش زخمی ہوگیا۔ تھانہ سمبڑیال کی حدود موضع بھوپال والاسٹاپ پر پھل کی دوکان کے مالکان عمران بٹ سے تلخ کلامی کے نتیجہ میں سہیل اور پرویز نے فائرنگ کردی جس سے عمران بٹ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔