کراچی: آٹا گوندھنے کی مشین میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

May 20, 2024

جنگ فوٹو

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے قبضے سے لگ بھگ ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق دبئی جانے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے ایک مسافر محمد احسن کے سامان میں شامل آٹا گوندھنے والی مشین کو اے ایس ایف کے عملے نے مشکوک قرار دیا۔

اے ایس ایف کے عملے نے مشین کی مہارت سے تلاشی کے بعد مشین میں خفیہ طور پر چھپائی گئی 2.28 کلوگرام آئس ہیروئن اور 420 گرام براؤن ہیروئن برآمد کرلی اور منشیات کی کراچی سے دبئی اسمگلنگ کی کوششں کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔