سرائیکی وسیب کے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں ،ظفر خان لغاری

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)سرائیکستان قومی اتحاد کے ضلعی صدر محمد ظفر خان لغاری، عبدالعزیز خان ،فیض احمد بھٹی نےریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب میں جو پسماندگی اور محرومی اور ناانصافی ہو رہی ہے، اس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں حکمرانوں کے سوا ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ سرائیکی وسیب ارکان اسمبلی سابق ٹکٹ ہولڈر ہارے ہوئے یا جیتے ہوئے ۔ہماری لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں ، رحیم یار خان سے لیکر اسلام آباد تک حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں گے جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہو گا اس وقت تک ہمارا احتجا ج جاری رہے گا تمام سرائیکی قوم پرست رہنما اور سول سوسائٹی اور جمشید احمد دستی سرائیکی صوبہ کیلئے ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ حکمرانوں کا وقت قریب آچکا ہے ۔