ٹیچنگ ہسپتا ل ڈیرہ میںاپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر خالد تحسین

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)یچنگ ہسپتال ڈیرہ کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد تحسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں علاج معالجہ کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور وافر مقدار میں ادویات ، سرجیکل آلات کی فراہمی ڈاکٹر وپیرامیڈیکل نرسنگ سٹاف کی تعیناتی پنجاب حکومت کا احسن اقدام، مالی سال 2017-18ء میں بھی محکمہ صحت پنجاب کی سفارشات پر خطیرفنڈز مختص کئے گئے جس میں ڈیرہ غازیخان کے ٹیچنگ ہسپتا ل میں بھی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اسی طرح کارڈیالوجی سنٹر کیلئے بجٹ مختص کرکے مسلم لیگ کی حکومت نے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا، ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریضوں کو بہتر بروقت طبی سہولیات بہم پہنچا رہے ہیں ۔