ڈیرہ ڈویژن میں سیکڑوں رجسٹریاں شیڈول جاری نہ ہونے پر التوا کا شکار

July 20, 2017

ڈیرہ غازی خان (ملک سراج احمد سے )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سینکڑوں رجسٹریاں شیڈول نہ ہونے سبب رک گئیں ۔یکم جون کو نئے مالیاتی سال کے آغازپر شیڈول جاری ہوناتھا جو نہ ہوسکا۔ڈویژن بھر میں زمین اور جائدادیں خریدنے والے شدید پریشانی اور مشکلا ت کا شکار۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں یکم جولائی کو نئے مالیاتی سال کے آغاز پر رجسٹری برانچ کو جائیدادوں کا شیڈول جاری ہونا تھا جس کے تحت رجسٹری یا انتقال کی فیس وصول کی جاتی ہے ۔تاہم رواں ماہ کو 19دن گذرنے کے باوجود جا ئیدادوں کی فیس کا شیڈول جاری نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سینکڑوں رجسٹریاں التوا کا شکار ہیں ۔اس ضمن میں نائب تحصیلدار مہر شمعون سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ضلع میں جائیدادوں سے متعلق نیا تخمینہ بناکر لاہور بورڈ آف ریونیو کوبھیج دیا گیا ہے اور نیاشیڈول بورڈآف ریونیو لاہور ہی جاری کرتا ہے تاہم اس بارابھی تک نیا شیڈول جاری نہیں ہوسکا ۔