بلدیاتی انتخابات کیلئے نمائندوں کا انتخاب شروع کردیا، مصطفیٰ کمال

May 20, 2024

فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اگلے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا آغاز کردیا ہے، فاروق ستار نے کہا کہ آج کی ایم کیو ایم پاکستان نے ماضی میں اپنی چھینی ہوئی نشستیں واپس حاصل کرلیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس سے متصل روڈ پر جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس سے مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری سے پہلے قبضہ مافیا یہ سوچ کر جشن منارہی تھی کہ ہم اس شہر پر شب خون مار کر قبضہ کرلیں گے مگر آج اُن کی نیندیں حرام ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ملک بھر میں اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور متعصب پیپلز پارٹی کی ہر ناانصافی کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نسرین جلیل نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔