تیز رفتاری پر 6ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)تیزرفتاری پر 6ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تونسہ صدر، دراہمہ، سخی سرور،گدائی اور صدر پولیس نے غلام یٰسین، رحمت اللہ، نور محمد، انضمام، محمدبشیر اور محمد راشد ڈالا ، ویگن، ٹریکٹر و آئل ٹینکر ڈرائیوران کیخلاف غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر ، کوٹ مبارک پولیس نے دوران گشت محمد شریف سے پسٹل برآمد کی، تھانہ صدر پولیس نے تقویم احسن کیخلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مسجد پر ڈبل سپیکر لگانے پر ، اسی طرح تھانہ سول لائن پولیس نے غلام مرتضیٰ سمیت آٹھ نامزد اور 15/16 نامعلوم ملزمان کیخلاف روڈ بلاک کرنے اور پولیس کیخلاف نعرہ بازی کرنے پر مقدمات کر لئے۔