عوام بلاخوف وفاقی محتسب کے دروازہ پر دستک دیں: سید باقر احسن

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان(پ ر)کنسلٹنٹ وفاقی محتسب کرنل(ر) سید محمد باقر احسن نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہاہےکہ وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے وفاقی محتسب کام کر رہاہے ۔ درخواست گزار اس سلسلے میں وفاقی محتسب آفس شمس آباد ملتان میں بذریعہ ڈاک درخواستیں ارسال کر سکتے ہیں ۔عوام بلاخوف و خطر وفاقی محتسب کے دروازہ پر دستک دیں ۔ کنسلٹنٹ وفاقی محتسب نے ڈیرہ غازیخان میں آ کر 19کیسز کی سماعت کرتے ہوئے موقع پر فیصلے کیے جن میں ضلع راجن پور کے 12او رضلع ڈیرہ غازیخان کے سات کیسز شامل تھے ۔