وسیب کے لوگ حقوق کے حصول کیلئے بیدار ہو چکے ہیں ،عبدالغفور لغاری

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)پورے وسیب میں لوگ اپنے حقوق کے حصول کیلئے بیدار ہو چکے ہیں ،مسلم لیگ ن اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانا ہے تو صوبہ سرائیکستان کے قیام کا اعلان کر دیں۔ آنے والے جنرل الیکشن میں اُن کی ساکھ بچ سکتی ہے۔ آئینی اور جمہوری طریقے سے ہم اپنے حقوق کا حصول چاہتے ہیں۔ یہ بات سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی عبدالغفور خان لغاری نے اپنے دوستوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی کھل کر سرائیکی صوبہ کی کھل کر حمایت کریں۔ سرائیکی قوم پرستوں کے ساتھ ملکر جدوجہد کریں ان کی عزت اور شہرت اور کامیابی اس میں ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوامیں کو برابر کے حقوق ملنے چاہییں۔ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم بھرپور طریقے سے اور دوستوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ اس موقعہ پر حسین بخش ، بشیر احمد لغاری اور سعید احمد ، غلام یٰسین،عبدالشکور، لعل خان، کالو خان، عارف خان بھی موجود تھے۔