دکان سے نقدی اورموبائل چوری،تاجروں کا احتجاج

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)دکان سے نقدی اور موبائل چوری،تاجروں کا احتجاج‘ تھانہ بی ڈویژن کے چند گزفاصلے پر واقع بلاک 12 میں موبائل شاپ میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں تالے کاٹ لئے اور دکان سے اڑھائی لاکھ نقد ی، نیو موبائل اٹھا کر لئے گئے متاثرہ دکاندار تیموراحمد نے بتایا کہ میں گھر میں سویا ہوا تھا کہ صبح 6بجے مجھے مارکیٹ کے تاجر نے کال کی کہ آپ کی دکان کا شٹر اٹھا ہوا ہے جب دکان پر آیا تو کیش اور موبائل گم تھے جس کی اطلاع تھانہ ڈویژن کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اورکارروائی شروع کردی واقعہ کے خلاف موٹر سائیکل مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاجا مارکیٹ بند کر دی ۔ اور احتجاج کرتے ہوئے نعرےبازی کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور چوروں کو گرفتار کرکے سامان اور نقدی برآمد کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔