ڈیرہ غازیخان میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان( پ ر) ضلع ڈیرہ غازیخان میں عطائیت کے خاتمہ ، غیر قانونی او رممنوعہ ادویات کی فروخت کی روک تھام او ربغیر لائسنس میڈیکل سٹور و ہسپتال کھولنے والوں کے خلاف کارروائی او رکیسز کی سماعت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 20جولائی کو 11بجے دن ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔ علاوہ ازیں اسی روز 2بجے دن ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہو گا۔