زوربرادری اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے، عاشق خان

July 20, 2017

ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) زور برادری کے چیف سردار عاشق خان نے بستی زور میں کٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی اُس کی قوم سے ہوتی ہے۔ جو لوگ اپنی قوم کو متحد رکھتے ہیں وہ سیاسی میدان میں کامیاب ہوتے ہیں، ہر ضلعی سطح پر ہم ایک ورکر کنونشن کریں گے اور اپنی قوم کو اکٹھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زور برادری تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے،، اس موقعہ پر عبدالکریم زور نے کہا کہ ہماری برادری کے جو مسائل ہونگے میں ہر مسائل میں اپنی قوم کا ساتھ دونگا۔ کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہو گی ،اس موقع پر حاجی محمد اعظم خان زور، حسن خان زور، محمد جاوید زور، محمد نواز خان زور، مولوی محمد ریاض بلوچ زور رند اڈا، حاجی محمد خان زور رند اڈا، محمد اقبال زور، عبدالسبحان خان زور ، بلال زور، محمد اسحاق زور، وزیر احمد زور، د صادق خان زور، محمد نواز زور، عبدالعزیز زور، شریف زور، سلیمان کریم زور، عبدالمجید زور، حسین خان ، حافظ غلام عباس زور، محمد امین زور، سعید احمد خان زور، غلام یٰسین زور، ندیم احمد خان زور کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔