پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانی دی ، رانا مشتاق

July 20, 2017

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقاء کیلئے ہمیشہ جانی‘ مالی اور سیاسی قربانیاں دیکر اپنا ذاتی نقصان کیا۔ اب بھی جمہوریت بچانے کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ جناح کالونی میں سابق سٹی صدر رانا محمد مشتاق خاں نے کارکنوں اور سٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو نے نواز شریف کو جمہوریت کی خاطر مستعفی ہونے کا بار بار مشورہ دیا مگر انہوں نے اقتدار کی خاطر پورے خاندان کو ذلیل و رسوا کر کے رکھ دیا ۔