شیخوپورہ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سادات سیان نے استعفیٰ دیدیا

July 20, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)بنیادی مرکز صحت گاؤں غوریاں مغلاں میں کام کرنے والے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سادات سیان نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی گریڈ16کی چارج نرس تنزیلہ مہناز نے بھی نوکری سے استعفیٰ دے دیاہے ادھر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے بی ایچ یو کے ڈاکٹر محمد فیصل احمد کی دوسالانہ ترقیاں دوسال کے لیے روک دی ہیں۔