عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں، عابد شیر علی

July 20, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتےہیں، اُنہوں نے وکیل بھی وہ رکھا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ نے 40 سال کا حساب دیا، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا ہی جواب دے دیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کس حیثیت سے حسن ، حسین اورمریم سے کاروبار کا سوال کرتے ہیں،عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا۔