کمشنر ڈیرہ کا مبارکی ، رونگھن ، رحیم کوٹی کھرڑ سمیت دیگر قبائلی علاقوں کا دورہ

July 21, 2017

ڈیرہ غازیخان(پ ر ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے مبارکی ، رونگھن ، رحیم کوٹی کھرڑ سمیت دیگر قبائلی علاقوں کا دورہ کیااور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے ۔ کمشنر نے قبائلی عمائدین سے مسائل دریافت کیے ۔ اس موقع پرسابق ایم پی اے سردار عثمان خان بزدار ، طور خان بزدار سمیت دیگر قبائلی عمائدین موجودتھے ۔