چیئرمین غریب عوام پارٹی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال حویلی کا دورہ

July 21, 2017

فارورڈ کہوٹہ (نمائندہ جنگ) چیئرمین غریب عوام پارٹی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال حویلی کا دورہ کیا۔ مریضوں نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔مریضوں نے کہا کہ ہمیں صبح دوپہر اور شام کا کھان بھی نہیں مل رہا ۔مریضوں نے کہا کہ ہسپتال کی صورتحال کافی حد تک خراب ہے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کا پورا سٹاف موجود تھا ،آخر میں مختلف مسائل کے حوالے سے MSڈاکٹر اقبال سے ملاقات ہوئی انہوں نے مسائل کے حوالہ یقین دہانی کروائی کے جلد مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ہسپتال کی عمارت بھی غیر معیاری ہے لہذا اس صورت حال پر بھی حکومت وقت غور کرے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ بعد دورہ کریں گے کافی حد تک بہتری نظر آئے گی ۔چیئرمین غریب عوام پارٹی نے حکومت کو توجہ دلائی کہ عوام کے مسائل حل کریں گے اور ان کے حال پر رحم کریں کہ ان کے ووٹوں سے آپ اسمبلی تک جاتے ہیں اس وقت اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا تھا ۔مگروہ بھی حلقہ سے باہر ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں غریب ہی جاتا ہے پیسے والے تو پرائیویٹ ہسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل پر توجہ دے ۔یہاں مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی ضرروت ہے اور شکایت سیل ہونے کی ضرورت ہے جو عوامی مسائل سن کر اور انہیں حل کرانے میں مدد کرے ۔