حکومت زکواۃ میں اضافہ کر ے،محمد سلیمان

July 21, 2017

جاتلاں(نامہ نگار) مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے غریبوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دی جانے والی زکواۃ میں اضافہ کیا جائے اور ہر ماہ باقاعدگی سے زکواۃ دی جائے تا کہ غریب افراد بھی اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں ان خیالات کا اظہار محمد سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ایک مزدور دار طبقہ کیلے بے شمار مشکلات کا سامنا ہے حکومت آزاد کشمیر غریب عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے زکواۃ کی قسط میں اضافہ کرے اور اس کو باقاعدگی سے ادا کیا جائے تا کہ غریب لوگوں کا چولہا بھی روشن ہو سکے۔