غلطیوں سےسبق سیکھنےوالےہی ترقی کرتےہیں:وجاہت حسین

July 21, 2017

گجرات (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین نے یونین کونسل منجو ں چک کے معززین اور نمائندہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے مسلم لیگی ورکروں نے ہمیں سہارا دیا تو ہم آگے چلے۔ مسلم لیگ کو پنجاب لیول تک مضبوط بنانے کیلئے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی دن رات کوشاں ہیں، محنت ضرور رنگ لائے گی،ہماری طاقت آپ لوگ ہیں مجھے بھی احساس ہے اور میری اولاد کو بھی ہے، غلطیاں، کوتاہیاں ہم سب سے ہوئیں اور کامیاب انسان وہی ہے جو غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتا ہے اور ترقی کی منزولوں کو بھی وہی چھوتا ہے جو سبق حاصل کرے اور جو آدمی خود غلطی تسلیم نہیں کرتا وہ ناکامی کا منہ دیکھتا ہے۔