بارشوں کےباعث پنجاب بھرمیں بلدیاتی اداروں کے افسروں کے تبادلوں پرپابندی عائد

July 21, 2017

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )حالیہ بارشوں کےباعث پنجاب بھرمیں بلدیاتی اداروں کے افسروں کے تبادلوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے یہ پابندی بارشوں کا پانی نکالنے کے کام میں رکاوٹ کوروکنے کی غرض سے لگائی گئی ہے۔