ن لیگ ضلع سیالکوٹ کے عہدیداران کا نواز شریف سے مکمل اظہار یکجہتی

July 21, 2017

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ کے مقامی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن ادریس احمد ، جنرل سیکرٹری ، ضلعی صدر خواتین ونگ گلناز شجاعت اور جنرل سیکرٹری تحریم الطاف کےعلاوہ چاروں تحصیلوں اور سٹی کی تنظیموں کے پارٹی عہدیداران نے شرکت کی اور پارٹی قیادت نواز شریف سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے،مخالفین اور حاسدین کو ملک کی اقتصادی خود مختار ی ایک آنکھ نہیں بھا ہ رہی ہے جسکی وجہ سے پارٹی قیادت کا ٹرائل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جلد موجودہ صورتحال سے نکلیں گے، آئندہ الیکشن میں بھی محمد نواز شریف ہی کامیاب ہونگے ۔