پیٹو لڑکی نے نوڈلزسے بھرا پیالہ25 منٹ میں چٹ کردیا

July 21, 2017

یوں تو لڑکیاں ڈائٹ کے معاملے بہت احتیاط سے کام لیتی اور کیلوریز سے پاک کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔لیکن یہ کیا۔۔۔۔ ویڈیو میں نظر آنے والی اس پیٹو لڑکی کو اگر ہم کھانا کھانے کی شوقین کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والا نوڈلز سے بھرا پیالہ منٹوں میں چٹ کردیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی پیٹو حسینہ نےنو ہزار تین کیلوریز سے بھرپور چٹ پٹے مزیدار نوڈلزصرف پچیس منٹ میں کھانے کا مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیابلکہ چیلنج بھی کرڈالا۔

واضح رہے ماڈلنگ کے پیشے سے تعلق رکھنے والی نیلا اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہیں اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔