پاکستان سے جنگ نہیں کرسکتے، فاروق عبداللہ

July 21, 2017

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ نہیں کرسکتا، تنازع کے حل کیلئے جنگ راستہ نہیں،راستہ بات چیت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے پاس ایٹم بم موجود ہے اور بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کرسکتا۔

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو تنازع کے حل اور بات چیت کیلئے دوستوں کو استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین بھی کشمیر کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے کا کہہ چکے ہیں۔