امیر قطر نے عرب ممالک کیساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

July 22, 2017

دوحا (اے ایف پی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے عرب ممالک کیساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی، انہوں نے کہا ہے کہ جب تک قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے خاتمے کیلئے مذا کر ا ت کے لئے تیار ہیں۔

ٹی وی پر اپنے خطاب میں امیر قطر کا کہنا تھا کہ ہم حل طلب مسائل کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں اس وقت تک جب تک قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاہدہ تمام فریقین کے درمیان باہمی سمجھوتوں کی بنیاد پر ہونا چاہئیں نا کہ کسی کی ڈکٹیشن پر۔