جے آئی ٹی رپورٹ نے شریف فیملی کی کرپشن ثابت کردی :بلاول

July 22, 2017

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی۔

کراچی میں شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر انڈرپاس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں نکالا جائے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کراچی کو اونر شپ دی ہے، شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے جب کہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے ’مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز‘ کے نعرے بھی لگائے۔