خوش خوراکوں کیلئے خوشخبری،مفت کھانا کھائیں، انعام پائیں

July 22, 2017

خوش خوراک افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ مفت کھانا کھائیں اور انعام بھی پائیں، دعوت اُڑانے کیلئے آپ کے پاس صرف ایک گھنٹہ ہے۔

دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بے حد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں ایسے ہی خوش خوراک افراد کیلئے مفت کھاناکھانے اور ساتھ انعام پانے کی خوشخبری ہے۔

جی ہاں، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک ریسٹورنٹ نے پیٹو افراد کو مفت کھانا کھانے کا چیلنج کیا ہے جسے ختم کرنے کی صورت میں 9سو ڈالر انعام بھی دیا جائیگا جبکہ اس مفت کی دعوت کو اُڑانے کیلئے آپ کے پاس صرف 1گھنٹہ ہوگا اور نہ کھانے کی صورت میں 72ڈالر بل دینا پڑے گا۔

گولڈ کڑی نامی جاپانی ڈش کے اس چیلنج میں دس کلو چاول، چکن اسٹیک ساتھ کری اور گوبی شامل ہے ۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے اس چیلنج میں اب تک کئی افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کئی کامیاب نہیں ہوسکا۔