پشاور: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،1 اہلکار شہید،1 زخمی

July 23, 2017

پشاور کے نواحی علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بڈھ بیر شین درنگ میںبارودی مواد کا دھماکا ہوا ۔ دھماکا فرنٹیر کانسٹیبلری چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک سپاہی شہیدہوگیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔