پاناما ففٹی ففٹی ہے‘عمران خان100فیصدفارغ ہوگیا‘جاویدہاشمی

July 24, 2017

ملتان(نمائندہ جنگ) سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نےکہاہےکہ پاناما ففٹی ففٹی ہے جس میں عمران خان100فیصدسیاست سے فارغ ہوگیا ہے، چوہدری نثارنےپارٹی نہیں چھوڑنی انہیں میرے مشوروں کی ضرورت بھی نہیں،چوہدری نثاراندرکا اورمیں سڑک کاآدمی ہوں،ہماری سیاست کےدرمیان تھوڑی سی سخت لائن ہے۔پیپلزپارٹی کےرہنماخواجہ رضوان عالم کی والدہ کی قل خوانی کےموقع پرتعزیت کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےمخدوم جاوید ہاشمی نےکہاکہ میں نےعمران خان کوسمجھایا کہ وہ مائنس ون نوازشریف کی بات کرتےہیں لیکن میں چاردیکھ رہاہوں۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا سارا مواد جمع کرلیاجاتاہے اورپندرہ دن بعد پتہ چلتاہےکہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنےمیاں نوازشریف کو کہا کہ وہ حکومت چلانے کی بات کریں اداروں سے ٹکرائو نہ کریں،چوہدری نثارقا بل عزت آدمی ہیں جن کا میں احترام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا وہ اچھے سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹیاں نہیں چھوڑیں ایم این اے سے استعفی دیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں فاروڈ بلاک کے خلاف ہوں فارورڈ بلاک بڑی سازش ہوتی ہے۔