کسی کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے نہیں دیں گے،جمعیت علما پاکستان

July 24, 2017

کراچی ( پ ر) جمعیت علماء پاکستان کراچی کے زیر اہتمام عرس مولانا نورانی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مفتی محمدحنیف قریشی، مرکزی رہنما شبیر ابو طالب، صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، میزبان مفتی محمد بشیر القادری نورانی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مفتی سید زاہد سراج قادری، علامہ محمد رستم قادری، سنّی علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ محمد اشرف گورمانی، مولانا عارف قریشی و دیگر نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے نہیں دیں گے، ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، محب وطن قوتیں متحد ہوجائیں اور اپنے آبائو اجداد کی جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کئے گئے وطن عزیز کی حفاظت کریں۔

پاکستان میں نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے، ملک سے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے عدل و انصاف کا بول بالا کریں گے، قوم گنبد خضرا کے پرچم تلے متحد ہوجائے، چوروں اور لٹیروں کو مار بھگائیں گے، پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں لاکھوں عوام کی جانی اورمالی قربانیوں کے صلے میں ملا ہے۔ جلسے میں علامہ سیدشاہ حسین گردیزی، علامہ عبدالغفار اویسی نورانی، علامہ خلیل احمد نورانی، جے یوپی سندھ کے سینئر نائب صدر علامہ افتخار احمد عباسی، جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد اسلم لانگاہ، محمد شکیل قاسمی، علامہ شاہنواز بگھیو، جے یو پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید مومن شاہ جیلانی،جیکب آباد کے صدر علامہ محمد امین سرکی، حاجی عبدالرحیم نورانی، عبدالوحید یونس نورانی، علامہ فقیر محمد قادری، احمد بشیر القادری، الحاج سعید صابری، سید حسن عسکری، علامہ فدا احمد نعیمی، محمود عسکری، مہتاب نورانی، مولانا عبدالقدیر قادری، محمد اظہر نورانی، ڈاکٹر محمد یامین قریشی، مولانا شاہد قادری، حافظ شاہد اللہ نورانی، اشفاق باجوہ، عبدالحسن اشرفی، محمد اکرم نقشبندی، جمال الدین نورانی سمیت جمعیت علماء پاکستان کے عہدیداران، ذمہ داران، علماء کرام، مشائخ عظام، علاقائی سیاسی سماجی شخصیات اور عوام اہلسنّت کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔