شہباز شریف کی آنکھ کاکامیاب آپریشن

July 24, 2017

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوا، ڈاکٹرز نے آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آنکھ میں تکلیف کے باعث گلبرگ میں واقع آئی کلینک سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر خالد وحید نے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے صرف 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی دوبارہ سے دفتری کام شروع کردیا۔