پنجاب،ڈپٹی کمشنرز کوایک ماہ تک گرفتاری اورنظربندی کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری

July 24, 2017

بہاولپور(نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی شخص کی ایک ماہ تک گرفتاری اورنظربندی کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی، ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی شخص کی گرفتاری یانظربندی جوکہ ایک مہینے سے زائد نہیں ہوگی کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی ہے، تاہم ڈپٹی کمشنرز کوہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کی گرفتاری یانظربندی کے آرڈرز جاری کرتے ہی اس کی فوری اطلاع حکومت پنجاب کودینالازم ہوگی۔