فریال تالپور اسلام آباد ائیر پورٹ کے واش روم میں آدھ گھنٹہ تک پھنسی رہیں،تالا توڑ کر باہرنکالا گیا

July 24, 2017

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹیشعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور اسلام آباد ائیرپورٹ کے واش روم میں پھنس گئیں، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپوراتوارکوپی آئی اے کی فلائٹ پی کے 308سے کراچی سے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آبادپہنچیں جہاں وہ راول لاؤنج کے واش روم میں پھنس گئیں،ذرائع کے مطابق فریال تالپورتقریباً آدھ گھنٹہ واش روم میں پھنسی رہیں بعدازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے واش روم دروازے کاتالہ توڑکرانہیں باہرنکالا،بتایاجاتاہے کہ واش روم کاتالہ خراب ہوگیاتھاجوکوشش کے باوجودنہیں کھلا تھا۔