صاحبزادہ پیر علی رضا بخاری کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد

July 24, 2017

ڈربی (نمائندہ جنگ) مرکزی جامع مسجد اور ہل سٹریٹ میں مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کی جان سے آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن و آستانہ عالیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمدعلی رضا بخاری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کی صدارت مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کے صدر علامہ نثار احمد بیگ قادری اور نظامت کے فرائض حافظ فضل احمد قادری نے ادا کیے۔

جبکہ اس تقریب میں مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز (رجسٹرڈ) کے چیئرمین پیر سید زاہد حسین شاہ رضوی، خلیفہ محاز بساہاں شریف ملک آفتاب سرور سیفی، علامہ مسعود رضا، علامہ خورشید احمد، علامہ حافظ نثار احمد قادری، حافظ جہانگیر قادری اور دیگر مختلف علما و مشائخ نے شرکت کی۔

صاحبزادہ پیر محمدعلی رضا بخاری نے برطانیہ میں فروغ اسلام کے لیے مرکزی جماعت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنی علما نے برطانیہ میں اسلام کے امیج کو نہ صرف بہتر انداز میں پیش کیا ہے بلکہ عظیم الشان ادارے قائم کرکے نوجوان نسل کے مستقبل کو بھی سنوارنے کی کوشش کی ہے۔ برطانیہ میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کے قیام میں ہمارے علما و مشائخ کا کلیدی کردار ہے۔