چوہدری شفاعت پوٹھی پی ٹی آئی لوٹن کو مزید منظم کرینگے،ازان طلعت

July 24, 2017

لوٹن (نیوز ڈیسک) چوہدری شفاعت حسین پوٹھی کے تحریک انصاف آزاد کشمیر لوٹن برانچ کا صدر بننے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری شفاعت پوٹھی کو صدرمقرر کرکے دل جیت لیے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر لوٹن کے رہنمائوں چوہدری اذان طلعت پوٹھی اور چوہدری تجمل پوٹھی نے چوہدری شفاعت حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شفاعت حسین پوٹھی ایک محنتی، مخلص اور قابل شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی تعیناتی سے تحریک انصاف لوٹن میں مزید مضبوط اور منظم ہوگی اور ہم چوہدری شفاعت حسین کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ چوہدری اذان طلعت پوٹھی اور چوہدری تجمل پوٹھی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے بعد برطانیہ میں بھی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور پاکستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف میں عوامی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرسکتی ہے۔