افغان پولیس 30لاپتہ دیہاتیوں کی تلاش میں مصروف

July 24, 2017

کابل (اے ایف پی) افغان پولیس ان 30 دیہاتیوں کی تلاش میں مصروف ہے، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں طالبان جنگجو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ قندھار صوبے کے جنوب میں جمعے کے روز عسکریت پسندوں نے قریب 70 دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں سے سات کی لاشیں ایک ہائی وے کے قریب ملی تھیں۔

لاپتہ افراد میں سے تیس کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا، تاہم بقیہ تیس مغویوں کے بارے میں کوئی معلومات میسر نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان دیہاتیوں کو کابل حکومت کے ساتھ مشتبہ تعاون کے الزام میں یرغمال بنایا گیا۔