اسٹاک مارکیٹ کا مثبت دن،234پوائنٹس کا اضافہ

July 24, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ٘مثبت دن،100 انڈیکس 234 پوائنٹس اضافے سے 45529 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کارروبار کے دوران 335 کمپنیوں کے شیئرز کے سودے ہوئے ،جن میں سے 213 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 106 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑشیئرز کے سودے 5 ارب 39 کروڑ روپے میں طے پائے۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے اضافے سے 9352 ارب روپے ہوگئی۔