@ڈسکس جنگ

July 25, 2017

آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے ’’ڈسکس جنگ‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(24جولائی 2017) اگلے وزیر اعظم کا انجام
حامد میر
٭ حامد میر صاحب جب تک پاکستان کے منتخب وزیر اعظم مکمل طور پر آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کریں گے ان کا انجام یہی ہوگاکہ کبھی ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا پڑی گا اور ان کو دھرنوں سے گزرنا پڑے گا۔(اکبر ہوتی)
٭ بالکل ایسا ہی ہےشریف برادران ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر میاں نواز شریف صاحب کے غیر مناسب فیصلوں کو میاں شہباز شریف صاحب ہینڈل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔(مدثر عباس)
٭جناب میرا خیال ہے کہ میاں برادران میں کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں رہتی ہے وزیراعظم کی طرف سے کئے جانے والے تمام اہم فیصلوں میں شہباز شریف کی مکمل حمائت حاصل ہوتی ہے۔(ملک احمد علی)
٭جناب!جمہوری اداروں کا حسن ہے کہ ان میں اختلافات پائے جاتے ہیںیہی وجہ ہے کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے اکثر میاں نواز شریف کے ساتھ اختلافات سامنے آجاتے ہیں۔ (اوصاف حیدر)