کراچی :گلبائی کے قریب پی ایس او ٹینکر پر فائرنگ

July 26, 2017

کراچی کے علاقے گلبائی کے قریب پی ایس او کے ٹینکر پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا ۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق حملے کا واقعہ صبح 2 بجے پیش آیا، جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھر پور کوشش ہے کہ پیٹرول سپلائی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے باعث دیگر شہروں کی طرحکراچی میں بھی پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ جبکہ کچھ میں پمپ مالکان نے پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔