قوم کا عزم دہشت گردی کے چیلنج سے بڑا ہے، شہباز شریف

July 26, 2017

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا چیلنج جتنا بڑا ہے، پاکستانی قوم کا عزم اس سےبھی بلند ہے، دہشت گردی کے عفریت کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اورہم نے مل کر ہی اسے آگے لے کر جانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت پاکستانی عوام کا مقدر نہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں ایسے ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق کی طاقت سے دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کا صفایا کریں گے۔

پاکستانی قوم بہادر اور دلیر قوم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی عظیم قربانیاں اپنی جگہ مسلمہ ہیں۔