فیصل آباد: 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ میں6افراد جاں بحق

July 27, 2017

فیصل آباد میں کھیتو ں کو پانی لگانے کے پرانے تنازعے پر 2 گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے میں ملوث3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ باہ لک کے نواحی علاقے گوگیرہ میں پیش آیا جہاں نواز ساہی گروپ کے افراد اپنے ڈیرے میں موجود تھے کہ مرزاساہی گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی۔

دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کھیتوں کو پانی لگانے کے پرانے تنازعے کا نتیجہ ہےجبکہ واقعے میں ملوث مزید ملزما ن کی تلاش جاری ہے۔