ایکشن فلم’دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

July 27, 2017

معروف اداکار ریان رینلڈز کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دی ہِٹ مینز باڈی گارڈکی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

پیٹرک ہیوگس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کیلئے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز سمیت سیمیول ایل جیکسن،گیری اولڈ مین،ایلوڈے ینگ،سلمہ ہائیک،کرسٹی مچل اور سیم ہیزلڈائن شامل ہیں۔

ڈیوڈ ایلیسن اور مارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔