گھوڑے کی سواری کا شوقین کتا

July 27, 2017

گھوڑے پر سواری کرنا نہایت ہی دلچسپ کھیل ہے جس کا شوق اکثر افراد کو ہوتا ہےلیکن امریکی ریاست ٹیکسس میں ا یک ایسا کتا ہے جوگھڑ سواری کا اس قدر شوقین ہے کہ اس کی مالکہ کو اس کی سواری کے لیے خصوصی انتظامات کرنے پڑے۔

کتے کو گرنے سے بچانے کے لیے گھوڑے پر ایک خصوصی زین رکھی ہے جس کے باعث کتا باآسانی گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے۔

کتا اپنی اس سواری سے نہایت لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس نے گھوڑے کی باگیں بھی اپنے قابو میں کر رکھی ہیں تاکہ وہ اسے اپنی مرضی کے مطابق چلاسکے ۔