جرمنی لالٹینوں کی جگمگاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

July 27, 2017

جرمنی میں سالانہ لالٹین شو کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے جہاں دیوہیکل لالٹینوں کی جگمگاتی روشنیوں نے شہر بھر کی رونقیں بڑھادی ہیں۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول کے موقع پر رنگین شیشوں سے بنی ہینڈ میڈ خوبصورت لالٹین کے مجسموں کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہےجسے دیکھنے والے نہ صرف حیران رہ جائیں بلکہ خوب داد بھی دیں۔

جرمنی میں سجے اس سالانہ شو کے دوران جہاں چینی آرٹسٹوں کی مہارت سے تیار کی جانے والی اشیاء کی دھوم مچی ہوئی ہے وہیں بچے بھی اس موقع پر اپنی دلچسپ پرفارمنسز کے ذریعے شائقین کو خوب محظوظ کر رہے ہیں۔