نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’’دی اسٹار‘‘کا پہلاٹیزر جاری

July 27, 2017

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’’دی اسٹار‘‘کا پہلاٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارٹیموٹھی ریکارٹ کی اس دلچسپ فلم کی کہانی بو نامی ایک ایسے ننھے گدھے کے گِرد گھوم رہی ہے جو بہادری میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر مشکلا ت کا شکار دیگر جانوروں کی مدد کرتا ہے۔

جانوروں میں اپنی بہادری کی وجہ سے ہیرو بننے والے بو کی وجہ سے پورے جنگل میں کرسمس کی تقریبات کو چار چاند لگ جاتے ہیں اور تمام جانور بو کے کارناموں کے معترف اوراس کے شکر گزار ہو جاتے ہیں۔

جینی میگی کُک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکاراسٹیونیون ،کیلی کلارکسن، کیگن مائیکل،اینتھونی ایڈرسن، اوپرا ونفرے ،کرسٹین چین ویتھ، جینا روڈریگیوز، کرسٹوفر پلمر،پیٹریشیاہیٹر اور ٹیلر پیری سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

اٹھارہ ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یسونی پکچرز اینیمیشین کی تیارکردہ یہ کامیڈی ایڈونچر فلم رواں سال 10نومبر کو کولمبیا پکچرز کے بینر تلے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔