بھارت: گجرات میں بارشیں اور سیلاب، 129 افراد ہلاک

July 27, 2017

بھارتی ریاست گجرات میں ایک ماہ سے جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں ایک سو انتیس افراد ہلاک ہو گئے۔

بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی گجرات کے شمالی علاقوں میں آئی، جہاں سیلابی ریلے میں بہہ کر پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔

متاثرہ علاقوں میں آٹھ سو دیہاتوں کے پانچ ہزار سے زائد مکانات زیر آب آچکے ہیں، مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اب تک سیلابی پانی میں پھنسے پچاس ہزار افراد کو بچایا گیا ہے۔