رحیم یارخان: عباسیہ کینال میں باپ کی بچوں سمیت خودکشی

July 28, 2017

رحیم یارخان میں ایک شخص نے 3 بچوں سمیت عباسیہ کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کی جائے حادثہ پر چھلانگ لگانے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ سمابہ کے چک 33 پی کے کا رہائشی غلام یاسین نے غربت کے ہاتھوں تنگ ہوکر اپنے3بچوں کو پہلےعباسیہ کینال میں دھکا دیا اور پھر خود چھلانگ لگا کرخودکشی کی ہے۔