کے الیکٹرک میں میٹر ریڈنگ کی جدید ڈیوائس متعارف

August 09, 2017

کے الیکٹرک نے کراچی بھر میں میٹر ریڈنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائس متعارف کرادی ہے۔

پاور یوٹیلیٹی نے اپنے میٹر ریڈرز کو میٹر ریڈنگ نوٹ کرنے اور متعلقہ اعداد و شمار کوکے الیکٹرک کے سرورز پر اپ لوڈ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائس سے لیس کردیا ہے۔

اس اقدام نے مینوئل میٹر ریڈنگ سے وابستہ انسانی مداخلت ختم کردی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی تقاضوں پر عمل پیرا ہے۔

کے الیکٹرک پاکستان کے یوٹیلیٹی سیکٹر میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو SAP سسٹم سے منسلک کرنے والا صفِ اوّل کا ادارہ بن چکا ہے۔